Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: مفتی قیصر فاروق کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

مقدمہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2023 05:58pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مفتی قیصر فاروق کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سمن آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن میں بتایا کہ میرا بھائی پورٹ قاسم کے قریب مسجد میں2017 سے نائب امام کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہا تھا، میرے بھائی کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

متن میں مزید لکھا کہ مقتول مفتی مدرسے سے چھٹی لے کر اپنے آبائی شہرآنے کے لیے گیا تھا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے میرے بھائی پر گولیاں برسائیں اور فرارہوگئے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Sindh Police

Street Crimes

Karachi Crime