Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجی اسکولوں میں 10 فیصد طلباء کی مفت تعلیم کا ریکارڈ طلب

وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پرڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کا ایکشن
شائع 02 اکتوبر 2023 02:58pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پرڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز نے ایکشن لیتے ہوئے نجی اسکولوں میں 10 فیصد طلباء کی مفت تعلیم کا چار یوم میں ریکارڈ طلب کر لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرپرائیویٹ اسکولز رفیعہ جاوید نے کہا کہ ریکارڈ جمع نہ کروانے پر رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی، اسکولوں کو مانیٹر کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Caretaker CM Sindh