Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلیم کریم کون ہیں اور ماہرہ سے ان کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی

اداکارہ اور سلیم کریم کی منگنی 2019 میں ترکی میں ہوئی تھی
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2023 03:16pm

ماہرہ خان کی شادی اس وقت سوشل میڈیا کا ہاٹ ٹاپک ہے، اداکارہ نے اپنا ’ہمسفر‘ ملنے کی تصدیق کافی پہلے کے سے کردی تھی اس لیے یقینناً بہت سے لوگ یقیینا واقف تھے کہ ماہرہ نے سلیم کریم کا انتخاب کیا ہے۔

اس شادی کی خبریں کئی ماہ سے وائرل تھیں جو گزشتہ شام مری کی پرسکون وادی میں سرانجام پائی۔

جاننے کے خواہمشندوں کو بتاتے چلیں کہ ماہرہ اور سلیم کریم پچھلے 5 سال سے رابطے میں تھے، سلیم کریم پاکستانی فلم انڈسٹری کا حصہ نہیں بلکہ ایک کاروباری شخصیت ہیں۔

سلیم کریم سٹارٹ اپ کمپنی ’سِم پیسہ‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرہیں، ان کی یہ اسٹارٹ اپ کمپنی لوگوں کو سم کارڈز کے ذریعے براہ راست ادائیگیاں کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے مالی لین دین کو آسان بناتی ہے۔

سِم پیسہ 15 سے زیادہ ممالک میں مختلف شعبوں کے تاجروں کو سہولت فراہم کرتی ہے۔

سلیم کریم کراچی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیںا، انہوں نے 2005 میں یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو سے معاشیات میں بیچلرز ڈگری حاصل کی۔

اپنا کاروبار شروع کرنے سے پہلے وہ 9 سال تک ایک اطالوی کمپنی سے منسلک رہے جس کے بعد وہ گلیکسو سمتھ کلین میں بطور برانڈ منیجر شامل ہوئے۔

پہلی ملاقات کہاں ہوئی

ماہرہ اور سلیم 2017 میں ٹیپ میڈ نامی ٹیلی ویژن ایپلی کیشن کے لانچ کے موقع پرپہلی بارایک دوسرے سے ملے تھے۔

ڈسپیچ نیوزڈیسک کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے 2019 میں ترکی میں سلیم کریم کے ساتھ منگنی کی تھی۔

ماہرہ نے اپنی ’لولائف‘ کو اسپاٹ لائٹ سے دوررکھا ہے، میڈیا پرانہوں نے دو سے تین بار سلیم کریم کے حوالے سے کُھل کر بات کی ہے۔ سال 2020 میں ماہرہ نے پہلی بار تصدیق کی تھی کہ وہ کسی سے تعلق میں ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ کے پروگرام میں ماہرہ نے اعتراف کیا کہ وہ سلیم کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔حسن شہریار یاسین کے ساتھ انسٹاگرام لائیو کے دوران بھی ماہرہ نے اس حوالے سے تفصیلات شیئر کی تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہاں شاید، مجھے محبت ہوگئی ہے لیکن میں اتنی آسانی سے اس ٌپر بات نہیں کرسکتی کیوںکہ میں شرمیلی ہوں۔

اس دوران انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ان کے محبوب کا تعلق شوبزانڈسٹری سے نہیں ہے۔ تاہم اصرارکے باوجود انہوں نے نام نہیں بتایا تھا۔

mahira khan

salim karim