Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی نے عمران خان کو جیل میں زہر دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا

شوہرکے ساتھ جیل میں غیرانسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے، درخواست
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2023 03:14pm
فوٹو۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی ٹوئٹر

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جیل میں عمران خان کو زہر دیا جاسکتا ہے، ان کے ساتھ جیل میں غیرانسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے۔

بشری بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکیورٹی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

سابق خاتون اول نے اپنے وکیل کے ذریعےعدالت میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیل میں میرے شوہر کو زہر دیئے جانے کاخدشہ ہے۔

مزید پرھیں: بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں کوئی مقدمہ درج نہیں، عدالت میں جواب جمع

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی، جب کہ ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی جاتی رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے عمران خان کو خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ملاوٹ زدہ خوراک ان کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم کو جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں جس کے وہ حقدار ہیں، ان کے ساتھ جیل میں غیرانسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے، اور جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔

imran khan

bushra bibi