Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے، تحریک انصاف

پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں
شائع 02 اکتوبر 2023 01:00pm

تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں، اور استدعا کی کہ دستاویزات کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے۔

سپریم کورٹ میں زیر سماعت پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں تحریک انصاف نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں۔

تحریک انصاف نے دستایزات میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ اضافی دستاویزات کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے، آئین میں پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو کے اختیارات واضح ہیں، آئین میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے بھی اختیارات واضح ہیں، عدلیہ کی آزادی کیخلاف قانون سازی برقرارنہیں رکھی جاسکتی۔

واضح رہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت کل ہوگی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ کیس کی سماعت کرے گا۔

pti

Supreme Court Review of Judgements and Orders Act 2023

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Practice and Procedure Act