Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ: بھارت نے میچ سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا

ٹیم آج تھیرووننتھاپورم میں نیوزی لینڈ کے ساتھ وارم اپ میچ کھیلے گی
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2023 02:00pm
اسکرین گریب: ایکس
اسکرین گریب: ایکس

ہاتھوں سے چیزوں کا لڑکھڑاجانا کوئی مسئلے والی بات نہیں، لیکن اگر زبان سے جملہ لڑکھڑا جائے تو یہ پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو بھی بھارت میں کچھ اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑگیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم پہنچنے والی جنوبی افریقی ٹیم کیلئے اس شہر کا درست نام لینا کسی چلینج سے کم نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک پُرمزاح ویڈیو وائرل ہے، جس میں جنوبی افریقی کرکٹرز کو بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم کا صحیح نام لینے میں خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کیرالہ کے شہرتھیرووننتھاپورم میں موجود ہے، جہاں آج وہ نیوزی لینڈ کے ساتھ وارم اپ میچ کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:

’ہمیں پہلے ہی معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کھیلنے آئے گا‘، بھارتی کمنٹیٹر کا طنز

ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم بھارت پہنچ گئی

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیادہ تر کھلاڑی انتہائی کوشش کے باوجود شہر کا درست نام لینے سے قاصر ہیں۔

کیشو مہاراج، ربادا او لنگی نگیدی نے چلینج قبول کرتے ہوئے شہر کا صحیح نام لے ڈالا، لیکن اینرخ کلاسن کئی کوششوں کے باوجود بھی ناکام ہی رہے۔

سونے پر سہاگا یہ کہ کرکٹر کلاسن نے آسانی سے اس شہرکا پرانا نام تریوندرم لے کر حیران کردیا۔

واضح رہے کہ جمعہ کے دن جنوبی افریقا اور افغانستان کا میچ تھیرووننتھاپورم میں بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔

South Africa

Cricket Team

world cup 2023

Thiruvananthapuram