Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختون خوا: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جامعات سے الحاق پر پابندی عائد کردی

محکمہ اعلیٰ تعلیم نے جامعات کو مراسلہ لکھ دیا
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2023 10:19am

صوبائی محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نئی افیلیشن پر پابندی عائد کردی ہے، اور اس حوالے سے جامعات کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

خیبر پختون خوا کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نئی افیلیشن پر پابندی عائد کردی ہے، اور اس حوالے سے جامعات کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کی 29 یونیورسٹیز میں ایچ ای سی پالیسی کی خلاف ورزی جاری ہے، خلاف ورزی میں ایبٹ آباد یونیورسٹی، لکی مروت یونیورسٹی، گومل یونیورسٹی اور باچا خان یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات بھی شامل ہیں۔

محکمہ تعلیم نے مراسلے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جامعات مین کیمپس سے الحاق کا جائزہ لیں، کچھ یونیورسٹیوں نے اپنے الحاق میں دائرہ اختیار سے تجاوز کیا، پالیسی کے بھی خلاف ہے، مرکزی کیمپس کے بغیر کالجوں میں بی ایس پروگرام چلایا جارہا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق بی ایس کالجوں میں کوالیفائیڈ فیکلٹی، اکیڈمک بلاک اور دیگر ضروریات کی عدم موجودگی ہے، متعدد کالجز بی ایس پروگرام چلا رہے ہیں جن کی الحاق شدہ جامعات ایچ ای سی کی پالیسی کے خلاف ورزی کررہی ہیں۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کالجز کو این او سی کے ذریعے دوسری یونیورسٹیوں میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے، متعدد یونیورسٹیوں نے اپنے دائرہ اختیار سے باہر الحاق دیا ہے جو پالیسی کے خلاف ہے۔

bacha khan university

gomal university