Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان نے اپنی شادی پر کس ڈیزائنر کا تیارکردہ لہنگا پہنا

اداکارہ کی مینیجرنے ماہرہ اور سلیم کریم کی شادی کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے مداحوں تک یہ خوشخبری پہنچائی
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2023 01:51pm
اسکرین گریب: انسٹاگرام/انوشے طلحہ
اسکرین گریب: انسٹاگرام/انوشے طلحہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپراسٹارماہرہ خان گزشتہ روز اپنے دیرینہ دوست بزنس ٹائیکون سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

اداکارہ کے بھائی حسان خان اور ان کی مینیجرانوشے طلحہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرماہرہ کی شادی کی ویڈیو شئیرکرتے ہوئے مداحوں تک یہ خوشخبری پہنچائی۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو اس خاص دن کیلئے سفید رنگ کے بھاری کامدار آئیوری لہنگے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرہ خان کا یہ خوبصورت لہنگا پاکستان کے مقبول ترین اور ٹاپ ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ ہے، تاہم اس کے دوپٹے اور چولی کے ڈیزائن میں تبدیلیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ماہرہ خان اور سلیم کریم نے نئے سفرکا آغاز کردیا، ویڈیووائرل

شادی کی پیشکش پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

کیا ماہرہ خان اور سلیم کریم رواں سال شادی کررہے ہیں

دلکش آئیوری لہنگے کی قیمت بھی تاحال سامنے نہیں آئی، لیکن فراز منان کا تیار کردہ یہ لباس لاکھوں سے کم ہرگز نہیں، ڈیزائنرپاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی یکساں مقبول ہیں۔

سلیم کریم نے بھی سفید شیروانی زیب تن کی۔

مری میں کی جانے والی شادی کی اس تقریب میں ’وائٹش تھیم‘ کو فالو کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے ان کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

رواں برس اگست کے مہینے میں ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ ماہرہ خان آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔تاہم اس خبر کے بعد ماہرہ خان کی مینیجر اور ٹیم کی رکن انوشے طلحہٰ خان نے ان رپورٹس کو غیر ذمہ دارانہ صحافت قرار دیا تھا۔

ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے پہلی شادی کی تھی جو 2015 تک ہی چل سکی، 2009 میں ان کے یہاں بیٹے اذلان عسکری کی پیدائش ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ دوسال پہلے ماہرہ خان نے انسٹا پرایک پوسٹ شیئرکی تھی جس میں انہوں نے اپنے دوست سلیم کریم سے محبت کا اظہار کیا تھا۔

mahira khan

Wedding

Pakistani Actress

wedding dress

faraz manan

luxurios dress

muree