Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی: ’ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا‘

پولیس تعاقب میں سہانجرو میں پہنچی تو ڈاکوؤں نے محاصرہ کرلیا
شائع 01 اکتوبر 2023 10:28pm
گھوٹکی: ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا، پولیس۔ تصویر بذریعہ مصنف
گھوٹکی: ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا، پولیس۔ تصویر بذریعہ مصنف

گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ’ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا‘۔

پولیس کے مطابق خانپور سہانجرو بوزدار میں ڈکیٹی کی واردات ہوئی۔ ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس تعاقب میں سہانجرو میں پہنچی تو ڈاکوؤں نے محاصرہ کرلیا۔ محاصرے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

ڈاکوؤں کی جانب سے ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :

سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق

جانو انڈھڑ اور ساتھیوں کو تنہا ہلاک کرنے والا پولیس مخبر ڈاکوؤں کے حملے میں مارا گیا

کچے میں عمرانی گینگ کے ڈاکو پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار

آخری اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، گھوٹکی پولیس اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

Sindh Police

Ghotki

Kidnapping for Ransom

Dacoits