Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈکپ: آسٹریلیا سے وارم اپ میچ کیلئے قومی ٹیم کی سخت محنت

پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبرکو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی
شائع 01 اکتوبر 2023 11:48pm
ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبرکو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، فوٹو ــ ٹوئٹر / پی سی بی
ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبرکو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، فوٹو ــ ٹوئٹر / پی سی بی

دنیائے کرکٹ کی ٹیموں کی بھارت میں منعقدہ ورلڈکپ کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ تین اکتوبرکو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

دوسرا وارم اپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے وارم اپ میچ سے قبل راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدر آباد میں فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کل بھی پریکٹس کرے گی قومی کرکٹ ٹیم پریکٹس بھارتی وقت کے مطابق 10:30 سے 1 بجے تک کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :

ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان 345 رنز کا دفاع نہ کرسکا، نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب

ایشین گیمز: قومی ہاکی ٹیم کو شکست، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 346 رنز کا ہدف با آسانی 44 ویں اوورمیں حاصل کرلیا تھا۔

babar azam

world cup 2023

Pakistani Cricket team