پیرس : شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں وزیر مملکت وصی شاہ کی شرکت
پیرس میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی وزیر مملکت سیاحت و شاعر وصی شاہ اور معروف آرٹسٹ یمنٰی زیدی تھے۔
فنڈ ریزنگ تقریب میں پیرس میں مقیم پاکستانیوں نے 50 ہزار یورو کے عطیات دیئے۔
تقریب میں پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بڑھ چڑھ کر عطیات دیے۔ وفاقی وزیر سیاحت وصی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان وہی ہے جو دوسروں کی مدد کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول ہے اور ہمارے نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بھی یہی تعلیم ہے کہ زیادہ سے زیادہ صدقہ دیا جائے جو بعد کی زندگی میں بھی آپ کے کام آئے۔
شوکت خانم فاؤنڈیشن کے مارکیٹنگ ڈاریکٹر طارق اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم دنیا کا واحد اسپتال ہے جو کینسر کے مریضوں کے لیے ستر فیصد فری علاج فراہم کر رہا ہے۔ پوری دنیا میں ایسا کوئی اسپتال نہیں جو کینسر کا علاج اس طرح مفت کرتا ہے۔
تقریب میں پاکستان کے مشہور قوال سنتو خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور لوگوں سے خوب داد وصول کی۔
یہ بھی پڑھیں :
محسن نقوی کا فارمولا کام کرگیا، پنجاب میں آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی
عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے مزید 8 بھکاری پکڑے گئے
آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیوروں کو زیادہ کما کر دینے والی ایپ
پروگرام کے آخر میں مشتاق خان جدون ایمبسڈر شوکت خانم اسپتال فرانس نے آنے والے مہمانوں اور پاکستانی فیملیز ، سیاسی ، سماجی اور صحافی برادری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed on this story.