Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پرینک پر تُلے یوٹیوبر کو گولی مارنے والا عدالت سے بری ہوگیا

گولی چلانے والے نے عدالت میں کہا کہ وہ اپنا دفاع کر رہا تھا۔
شائع 01 اکتوبر 2023 07:13pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

جمعرات کو امریکی عدالت کی ایک جیوری نے ڈیلیوری ڈرائیور کو یوٹیوب پرانکسٹر کو گالی مارنے کے جرم میں بے قصور قرار دے دیا۔

اکیس سالہ ٹینر کک ”کلاسیفائیڈ گونز“ نامی ایک یوٹیوب چینل چلاتے ہیں جن پر 31 سالہ ایلن کولی نے ایک شاپنگ مال کے اندر پرینک کی شوٹنگ کے دوران گولی چلا دی تھی، جس میں ٹینر کک شدید زخمی ہوئے تھے۔

گولی چلانے والے ایلن کولی نے عدالت میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی اور کہا کہ وہ اپنا دفاع کر رہا تھا۔

دو اپریل کو ملک کے دارالحکومت سے تقریباً 45 منٹ مغرب میں ڈلس ٹاؤن سینٹر کے فوڈ کورٹ میں ہونے والی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا تھا، گولی چلنے کے بعد خریدار وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے کیونکہ انہیں ماس شوٹنگ کا خدشہ تھا۔

گرفتاری کے بعد کولی پر غیر قانونی آتشیں اسلحہ رکھنے اور اس سے قاتلانہ حملے کے الزامات عائد کئے گئے، جن میں ایک میں انہیں بری کردیا گیا۔

 زخمی ٹینر کک اسپتال میں
زخمی ٹینر کک اسپتال میں

یہ فیصلہ جمعرات کو تقریباً پانچ گھنٹے کی بحث کے بعد آیا۔ تین گھنٹے بعد، جیوری نے ایک نوٹ بھیجا جس میں کہا گیا تھا کہ مدعا علیہ نے اپنے دفاع میں یہ اقدام اٹھایا۔

کولی کے دفاعی اٹارنی ایڈم پولیئرڈ نے کہا کہ آتشیں اسلحے کے الزام میں سزا قانون سے متصادم ہے کیونکہ کولی کو اپنے دفاع کی بنیاد پر بری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے جج سے کہا کہ وہ سزا کو ایک طرف رکھ دیں۔ ایک جج اگلے ماہ ہونے والی سماعت میں اس معاملے پر دلائل سنیں گے۔

 گرفتار ایلن کولی
گرفتار ایلن کولی

کولی، جو اپنی اپریل کی گرفتاری کے بعد سے زیر حراست ہے، قید ہی رہے گا۔

پولیئرڈ نے جمعرات کے اختتامی دلائل کے دوران کہا کہ اس کے مؤکل نے تصادم کے دوران 6 فٹ 5 انچ لمبے کک سے خطرہ محسوس کیا، جو ردعمل کو بھڑکانے اور ناظرین کو کک کے یوٹیوب چینل کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیئرڈ نے کہا کہ ’کک لوگوں کو ویڈیوز بنانے کے لیے پریشان کرتا ہے۔ اسے اس بات کی فکر نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو ڈرا رہا ہے۔ وہ ایسا کرتا رہتا ہے۔‘

ججز نے شوٹنگ کی ویڈیو دیکھی، جس میں کک اور کولی کے درمیان 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت تک ہونے والے تصادم کو دکھایا گیا ہے۔

فوٹیج میں کک کو کولی کے قریب آتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب وہ کھانے کا آرڈر لے رہا ہے۔ کک، کولی کے چہرے سے تقریباً 6 انچ (15 سینٹی میٹر) سیل فون پکڑے ہوئے کولی کے اوپر لپکتا ہے۔ فون گوگل ٹرانسلیٹ ایپ کے ذریعے متعدد بار توہین آمیز جملہ سناتا ہے۔

ویڈیو میں، کولی تین مختلف بار رکنے کہتا ہے اور کک سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کرتا ہے، جو آگے بڑھ رہا ہے۔

کولی بندوق نکالنے اور کک کو بائیں سینے کے نچلے حصے میں گولی مارنے سے پہلے فون کو اپنے چہرے سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔

کولی کے ہتھیار نکالنے اور گولی چلانے کے درمیان کوئی توقف نہیں تھا۔

پراسیکیوٹر ایڈن ہومز نے کہا کہ حقائق دفاع کی دلیل کی حمایت نہیں کرتے۔ قانون کا تقاضا ہے کہ کولی کو معقول حد تک خوف ہو کہ وہ جسمانی نقصان کے خطرے میں تھا، اور یہ کہ ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کی اج رہی ہو۔

انہوں نے کہا کہ کک کا مذاق عجیب تھا لیکن دھمکی آمیز نہیں تھا۔

کولی، جو اپریل کی گرفتاری کے بعد سے جیل میں بند ہے اس نے اپنے دفاع میں اس خوف کے بارے میں گواہی دی جو کک کے مذاق سے پیدا ہوا تھا۔

پولیئرڈ نے اختتامی دلائل کے دوران کہا کہ کولی ان خطرات سے آگاہ ہے جن کا سامنا ڈیلیوری ڈرائیوروں کو عوام کے ساتھ بات چیت کے دوران ہو سکتا ہے اور اس کے پاس چھپایا ہوا ہتھیار لے جانے کا لائسنس ہے۔

کک کا ”کلاسیفائیڈ گونز“ چینل، جس کے 50,000 سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، اوبر ڈرائیورز پر الٹی کرنے کا بہانہ کرنے اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں غیر مشکوک صارفین کا پیچھا کرنے جیسے اسٹنٹس سے بھرا ہوا ہے۔

ابتدائی سماعت میں، شیرف کے نائبین نے گواہی دی کہ وہ کک سے بخوبی واقف تھے اور انہیں پچھلے سٹنٹ کے بارے میں کالیں موصول ہوئی تھیں۔

کک نے کہا کہ وہ ویڈیوز بناتا رہتا ہے، جس سے وہ ماہانہ 2,000 سے 3,000 کماتا ہے۔

Youtuber

shooting

Prankster

Alan Colie

Tanner Cook

Classified Goons