Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکنڈ ایئر کی طالبہ نے عمارت سے چھلانگ کیوں لگائی

نا امید طالبہ پہلے چھت پر آکر بیٹھی اور پھر روتے روتے نیچے کود گئی
شائع 01 اکتوبر 2023 05:20pm
فوٹو ــ اسکرین گریب / ٹوئٹر بہار یوتھ 1
فوٹو ــ اسکرین گریب / ٹوئٹر بہار یوتھ 1

بھارتی طالبہ نے سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارت کے شہر پٹنہ میں پیش آیا جہاں طالبہ نے اپنے ہی اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلاگ لگادی۔

طالبہ کے جان لیوا انتہائی اقدام کو اپارٹمنٹ کے نیچے کھڑا ایک شخص کیمرے میں محفوظ کرتا رہا۔ نا امید طالبہ پہلے چھت پر آکر بیٹھی اور پھر روتے روتے نیچے کود گئی۔

امتحانات میں ناکامی پر دلبرداشتہ لڑکی جب اپنے اپارٹمنٹ کی چھت پر آئی تو نیچے سے لوگ اسے دیکھ رہے تھے، کئی افراد نے اسے پیچھے جانے کا بھی کہا لیکن لڑکی نے کسی کی نہ سنی۔

طالبہ کے چھلانگ لگاتے ہی ایک شخص نے دوڑ کر اسے بچا لیا۔ اس دوران لڑکی کو کئی چوٹیں آئیں۔ جس کے بعد اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

خودکشی کیلئے نویں منزل سے کودنے والا شخص معجزاتی طور پر محفوظ، ویڈیو وائرل

مودی سرکار کا ہزاروں سوشل میڈیا ورکرز کے ذریعے مسلمان مخالف پروپیگنڈا کرنے کا انکشاف

یاد رہے کہ بھارت میں نا امیدی پروان چڑھتی جارہی ہے اس سے قبل بھی اہم تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ ملنے یا پھر امتحانات میں ناکامی پر خودکشی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

modi government

تعلیم

Suicide

ٰIndia