Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپین کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

حکام آتشزدگی کے کئی گھنٹوں بعد نائٹ کلب میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2023 05:39pm

جنوب مشرقی اسپین کے شہر مرسیا کے ایک نائٹ کلب میں اتوار کی صبح لگنے والی آگ میں کم از کم سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کو خدشہ ہے۔

فائر فائٹرز کو صبح چھ بجے بتایا گیا کہ مرسیا کے ضلع اٹالیاس میں واقع ایک نائٹ کلب میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

فائر فائٹرز حکام آتشزدگی کے کئی گھنٹوں بعد نائٹ کلب میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے، جب آگ بجھ گئی تو حکام نے وہاں سے چار لاشیں نکالیں، پھر تقریباً چالیس منٹ بعد دو دیگر لاشیں برآمد کی گئیں۔

ایک گھنٹہ بعد، مرسیا ٹاؤن ہال نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نیشنل پولیس کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ فی الحال ترجیح عمارت میں سے لاشیں نکالنا ہے، تحقیقات ابھی تک شروع نہیں ہوئی ہیں۔

چار زخمیوں میں دو خواتین جن کی عمریں 22 اور 25 سال اور دو مرد جن کی عمریں 41 اور 45 سال ہیں۔

مرسیا ہوزے بالسٹا کے میئر نے متاثرین کی یاد میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ان کے مطابق فائر سروس نے 12 ایمرجنسی گاڑیوں اور 40 فائر فائٹرز کے ساتھ بیس کے قریب پولیس افسران نے آپریشن میں حصہ لیا۔

Spain

Night Club Fire