Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب ہاؤس کراچی کے گراونڈ اورفرسٹ فلور کا کرایہ 3 لاکھ روپے

نجی کمپنیاں اور ادارے پنجاب ہاؤس کراچی میں تقریبات کر سکیں گے
شائع 01 اکتوبر 2023 02:59pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

محسن نقوی نے پنجاب ہاوس کراچی کے ریونیو جنریشن اور اپ گریڈیشن پلان کی منظوری دے دی ہے، اور کہا ہے کہ پنجاب ہاؤس کراچی کے گراونڈ اورفرسٹ فلور کا کرایہ 3 لاکھ روپے ہوگا۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہاؤس کراچی کا دورہ کیا، اور اس دوران پنجاب ہاؤس کے ڈائننگ ہال و ڈارئنگ روم کمروں کا معائنہ کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ نے پنجاب ہاوس کراچی کے ریونیو جنریشن اور اپ گریڈیشن پلان کی منظوری دے دی، گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اپ گریڈیشن کے لئے ضروری ہدایات دیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب ہاؤس کے گراونڈ اور فرسٹ فلور کا کرایہ 3 لاکھ روپے ہو گا، نجی کمپنیاں اور ادارے پنجاب ہاوس کراچی میں تقریبات کر سکیں گے، اور اس کے لئے آن لائن بکنگ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

نگراں وزیراعلیٰ نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پرچین کے صدر وزیراعظم اور دیگر قیادت کو مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ چین کی نمایاں کامیابیاں پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے قابل تقلید ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین ہمسایہ دوست اور اسٹرٹیجک پارٹنر ہے، دونوں کے تعلقات نے وقت کی کسوٹی پر ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مضبوط سے مضبوط تر ہوتے رہے، پاکستان اس منفرد شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Punjab house Karachi