Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد بن سلمان نے بچے کی خواہش پر اپنی مہنگی مرسڈیز تحفے میں دیدی

بچے کی مرسڈیز کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 01 اکتوبر 2023 03:04pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سعودی ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک مرسڈیز بچے کو تحفے میں دے دی۔

محمد بن سلمان سے ملنے کی خواہش میں ایک شخص بچے کے ساتھ کھڑا تھا کہ اس دوران بچے کی ملاقات سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوگئی۔

بچے نے محمد بن سلمان کی مرسڈیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا ۔

محمد بن سلمان نے کہا آپ مرسڈیز چاہتے ہیں، تو بچے نے ہاں میں جواب دیا، انہوں نے انتظامیہ سے بچے کے گھر کا پتا لینے کا کہا دیا۔

دوسرے روز بچے کے گھر مہنگی مرسڈیز گاڑی پہنچ گئی جس کے ساتھ بچے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

Saudi Arabia

Mohammed bin Salman