Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد میں حساس اداروں کا آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار

سندھ میں بھی غیرقانونی کچرا اٹھانے والوں کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2023 03:04pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت میں سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران 800 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا، جب کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کچرا چننے والے افغانیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا، اس دوران 800 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن بہارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ اور شمس کالونی میں کیا گیا، اور اس دوران پکڑے گئے 400 افغان باشندوں کو دستاویزات ہونے پر رہا کر دیا گیا، جب کہ شناختی دستاویز نہ ہونے پر 375 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شناختی دستاویز نہ رکھنے والے 375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر سرحد پار بھیجا جائے گا۔

کراچی ضلع شرقی میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر کراچی کے ضلع شرقی میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس کی نگرانی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کےایم ڈی امتیازشاہ نے کی۔

ترجمان نگران وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے بتایا کہ افغان باشندے جمشید زون کی یو سی 8 کے مختلف علاقوں کے کچرے سے من پسند اشیاء نکال کر باقی کچرا نالوں میں پھینکتے ہیں، جس کی وجہ سے نالے بند ہوجاتے ہیں، کچرا چننے والے افغان باشندے جان بوجھ کر بھی نالے بند کر دیتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے غیرقانونی کچرا اٹھانے والوں کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کی ہدایت کی۔

سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نےنگراں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے افغان باشندوں کا سامان بھی ضبط کرلیا ہے اورغیر قانونی کچرے کے ڈمپنگ پوانٹس بھی بند کردیئے ہیں، افغانیوں کے خلاف فیروز آباد تھانے میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔

afghanistan

Illegal Afghan Residents