Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنیوالے اوباش نوجوان کی ویڈیو وائرل

طالبات کی پولیس چیف، قانونی نافذ کرنیوالے اداروں سے کارروائی کی اپیل
شائع 01 اکتوبر 2023 01:37pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور بد ترین واقعہ سامنے آگیا، طالبہ نے موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان کی ویڈیو بنالی۔

طالبات کو حراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، موبائل ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار شخص کو طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اوباش شخص یونیورسٹی سے گھر جانے والی طالبات کی وین کا تعاقب کرتا رہا، وائرل فوٹیج میں راشد منہاس روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس کی ہے۔

طالبات کی جانب سے کراچی پولیس چیف اور قانونی نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔

karachi

harassment

sexual harassment

Women