Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے حیدرآباد میں پاکستانی کھلاڑیوں کو جوائن کرلیا

مکی آرتھر ورلڈ کپ کے پورے ایونٹ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے
شائع 01 اکتوبر 2023 01:03pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات ختم کرکے حیدرآباد میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

ترجمان پاکستان ٹیم نے بتایا کہ قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے حیدرآباد میں کھلاڑیوں کو جوائن کرلیا ہے، وہ انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے ہیں۔

![. ](مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مقرر)

ترجمان کے مطابق پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈولڈ ہے، جس کے لئے قومی اسکواڈ آج دوپہر دو سے شام پانچ بجے تک مکی آرتھر کی زیرنگرانی ٹریننگ سیشن کرے گا، یہ پریکٹس سیشن راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ مکی آرتھر ایشیا کپ میں چند میچز کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ تھے، تاہم وہ اب کرکٹ ورلڈ کپ کے پورے ایونٹ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔

Mickey Arthur

ODI World Cup

world cup 2023

Pakistani Cricket team