Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پولیوکا خاتمہ ہو جائے تو فنڈز دوسری جگہ استعمال ہو سکتے ہیں، نگران وفاقی وزیر صحت

ملک بھرمیں انسداد پولیومہم کا دوسرامرحلہ کل سے شروع ہوگا
شائع 01 اکتوبر 2023 12:14pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں انسداد پولیومہم کا دوسرامرحلہ کل سے شروع ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ پورے معاشرے کا کام ہے، دنیا میں صرف افغانستان اور پاکستان میں پولیو کا مرض باقی ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ پولیو کے وائرس کے خاتمے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، پولیوکاخاتمہ ہوجائےتوفنڈزکودوسری جگہ استعمال ہوسکتےہیں۔

پولیو مہم کا دوسرامرحلہ کل سے شروع ہوگا

دوسری جانب ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم کا دوسرامرحلہ کل سے شروع ہوگا، 7 روزہ انسداد پولیو مہم 2 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

مہم پنجاب،سندھ،بلوچستان اورکےپی،جی بی اورکشمیرمیں چلائی جائےگی، اور اس دوران 4 کروڑ 28 لاکھ 40 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

سندھ میں ایک کروڑ 2 لاکھ 95 ہزار665 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی، جب کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 24 لاکھ 43 ہزار 392 بچوں کی پولیو ویکسین اور قطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع اور اسلام آباد میں دو کروڑ27 لاکھ 40 ہزار46 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جب کہ خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں 73 لاکھ 61 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو مہم کے لئے ٹیمیں تشکیل

محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اور ٹیموں کی موثر نگرانی کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔

وزارت صحت نے تمام والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو چھپانے یا ویکسی نیشن کی تمام مہموں کے دوران قطرے پلانے سے انکار کرنے کے بجائے ویکسین لازمی پلائیں۔۔۔ کیونکہ فیصلہ آج کرنا ہے، اگرکل بچّے کو چلنا ہے۔

Polio Virus