Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی من گھڑت آپریشنز اور تعریف کیلئے بنائے جعلی فیس بک اکاؤنٹس کا راز فاش

فیس بک نے بھارتی پروپیگنڈے کو پھلنے پھولنے میں مدد کی، واشنگٹن پوسٹ
شائع 01 اکتوبر 2023 11:11am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فیس بک نے بھارتی دباؤ پر پروپیگنڈے کو پھلنے پھولنے میں مدد کی، اور بھارتی فوج نے جعلی اکاؤنٹس کا وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں بھارتی افواج کے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کا تجزیہ کیا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ فیس بک نے بھارتی دباؤ پر ان کے پروپیگنڈے کو پھلنے پھولنے میں مدد کی۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بھارتی من گھڑت آپریشنز اور تعریف کیلئے بنائے جعلی اکاؤنٹس کا راز فاش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے جعلی اکاؤنٹس کا وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے، جن کے ذریعے پاکستان، چین اور بالخصوص مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کشمیر کو پرامن دکھاتا ہے، جب کہ حقیقت میں کشمیر بھارتی فوج کے ہاتھوں خون میں ڈوبا ہوا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کا یہ نیٹ ورک بھارتی فوج کی ”چنار کور“چلا رہا ہے جو کشمیر وادی میں مقیم ہے، جعلی اکاؤنٹس سے بھارت کی کشمیریوں کیخلاف ظالمانہ کاروائیوں کی حمایت کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک کمپنی کے متعدد ورکرز بھارتی پروپیگنڈے میں ملوث ہیں، اور انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے جعلی پروپیگنڈے کو نظر انداز کرتے رہے، اور فیس بک ایگزیکٹوز بی جے پی کو جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر سزا دینے سے گریزاں ہیں، اور ہندو رہنماؤں کی ویڈیوز اور پوسٹس کو ہٹانے میں ناکام رہے۔

Indian occupied Kashmir

Indian Army