Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کا موسم آج بھی انتہائی گرم رہنے کا امکان

آج شہر کا پارہ 40 ڈگری تک جا سکتا ہے، محکمہ موسمیات
شائع 01 اکتوبر 2023 10:29am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر قائد کا موسم انتہائی گرم رہنے کی پیشگوئی کردی ہے، اور کہا ہے کہ کراچی میں درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم رہے گا، اور آج شہر کا پارہ 40 ڈگری تک جا سکتاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے وقت موسم گرم اور انتہائی گرم رہے گا، جب کہ تیز ہوائیں چلنے کا بھی کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جب کہ 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

karachi weather

Hot Weather