Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان گرفتار

ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
شائع 01 اکتوبر 2023 09:56am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی کے علاقے قائد آباد میں شیر پاؤ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نیتجے میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

دو طرفہ فائرنگ کےتبادلے میں تین ملزمان گرفتار کیاِ، جبکہ 2 زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیاجا رہا ہے۔

Sindh Police

Street Crimes

Karachi Crime