Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان تھیٹر فیسٹیول، آرٹ اور آٹا پیش

ڈرامے کے رائٹر عمران اسلم تھے
شائع 01 اکتوبر 2023 12:21am

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 21ویں روز گرپس تھیٹر گروپ کی جانب سے تھیٹر پلے ”آرٹ اور آٹا“ پیش کیاگیا۔

تھیٹر پلے ”آرٹ اور آٹا“ کو اردو اور انگریزی زبان میں پیش کیاگیا، اس ڈرامے کے رائٹر عمران اسلم تھے جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں فائزہ قاضی، خالد انعم، اَمید ریاض، خلیفہ سجیر الدین اور عائشہ شیخ شامل تھے، ڈرامے کے ذریعے عمران اسلم کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر معروف ہدایت کار و اداکار خالد انعم نے کہا کہ آج جو پلے کر رہے ہیں وہ سیاسی حالات و واقعات کا احاطہ کیے ہوئے ہے، عمران اسلم تھیٹر کے ذریعے جیسے بھی سیاسی حالات ہوتے تھے اس حالات میں وہ ایسے الفاظ کہہ جاتے تھے کہ لوگ بعد میں سو چتے تھے انہوں نے کیا کہاکہ عمران کبھی سامنے نہیں آیا، ہم ان کے ڈرامے انڈیا اور دبئی میں لے کر گئے۔

آرٹ اور آٹا ایک جرا ت مندانہ اور بروقت سیاسی طنز ہے جو عصر حاضر کے پاکستان کی نبض کو بے خوفی سے جانچتا ہے ایک تیز اور ہوشیار مزاح کے ساتھ۔ اس ڈرامے کا مقصد معاشرتی خامیوں اور اقتدار کے عہدوں پر فائز افراد پر ہے۔

یہ مزاحیہ لیکن فکر انگیز پروڈکشن سامعین کو دل سے ہنسنے اور اس دن کے اہم مسائل پر دل کی گہرائیوں سے غور کرنے کی دعوت دیتی ہے۔

Pakistan Theatre Festival