Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشین گیمز ٹی 20 کرکٹ: قاسم اکرم کی قیادت میں پاکستان شاہینز چین روانہ

پاکستان شاہینز اپنی پیش قدمی کوارٹر فائنل سے شروع کریں گے
شائع 30 ستمبر 2023 11:53pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان شاہینز ایشین گیمز میں شرکت کے لیے لاہور سے براستہ دوحا چین روانہ ہوگئی۔ پاکستان شاہینز قاسم اکرم کی قیادت میں گیمز میں ایکشن دکھائے گی۔

ایشین گیمز کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کرکٹ ایونٹ میں پاکستان شاہینز اپنی پیش قدمی کوارٹرفائنل سے شروع کریں گے۔

آئی سی سی کی رینکنگ میں ایشیا کی ٹاپ چار ٹیموں میں ہونے کی وجہ سے پاکستان شاہینز کو براہ راست کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

ایشین گیمز میں کوارٹر فائنل تین اور چار اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کا کوارٹرفائنل تین اکتوبر کو ہوگا۔ سیمی فائنل چھ اکتوبر کو ہونگے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ سات اکتوبر کو ہونگے۔

پاکستان شاہینز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پانچ روزہ کیمپ میں ٹریننگ کی اور پریکٹس میچز کھیلے۔

پاکستان شاہینز کے پندرہ کھلاڑیوں میں سے سات کھلاڑی پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

pakistan shaheens

19th asian games