Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موبائل چوری و ڈکیتی: 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج نہ ہونے پر ایس ایچ او معطل

محسن نقوی کا سود کا کاروبار کرنے والے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
شائع 30 ستمبر 2023 11:36pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ کیا، تھانہ فیکٹری ایریا میں موبائل چوری و ڈکیتی کی درخواستوں پر 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

محسن نقوی نے تھانوں کے دورے کے دوران ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے تھانوں کے دورے کے دوران مال خانے، محرر روم، انوسٹی گیشن روم اور دیگر شعبوں کا بھی مشاہدہ کیا۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مقدمہ کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

محسن نقوی نے حوالات میں ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا اور سود کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ شفیق آباد کے مال خانہ کو بہتر جگہ منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

punjab

Punjab police

mohsin naqvi