Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حادثے کا شکار ٹائٹن سب میرین پر فلم بنانے کا اعلان

فلم کی شوٹنگ جاری ہے
شائع 30 ستمبر 2023 11:28pm

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے زیر سمندر جانے والی ٹائٹن سب میرین کے حادثے پر فلم بنائی جائے گی۔

ایک ٹرانس اٹلانٹک پروڈکشن کمپنی نے اوشین گیٹ سب میرین کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے، برائن ڈوبنز ’دی بلیکننگ‘ اور ’بلیک-اش‘ جیسی فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں۔

فلم کا نام پچھلی دستاویزی سیریز جیسا ہی ہوگا جسے مائنڈ رائٹ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے تخلیق کیا گیا تھا، پچھلی دستاویزی فلم نام ’salvage‘ تھا، یہ فلم اوشین گیٹ کے سابق مشن ڈائریکٹر کائل بنگھم کی کہانی پر مبنی تھی۔

فلم کے پروڈیوسر برائن ڈوبنز ہوں گے جبکہ جسٹن میک گریگور اور جوناتھن کیسی فلم کی کہانی لکھیں گے۔

فلم میں اوشین گیٹ کے زیر سمندر سفر سے قبل اس میں سوار ہونے والے مسافروں کی زندگی بھی دکھائی جائے گی۔

سب میرین میں 5 مسافر سوار تھے جو ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے زیر سمندر سفر پر گئے تھے جن میں دو پاکستانی بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ ٹائٹن آبدوز پر بننے والی یہ پہلی فلم ہوگی، 19 جون کو ٹائٹن آبدوز کے واقعے کے ایک ماہ بعد اس پر فلم بنانے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

تاہم ہولی وڈ فلم ٹائٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اوشن گیٹ آبدوز پر فلم نہیں بنائیں گے۔

OceanGate

Titan

Blackening