Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فلم ڈنکی اور سالار کا ٹکراو، دیگر پروڈیوسر پریشان

سالار اور ڈنکی 22 دسمبر 2023 کو ریلیز کی جائے گی
شائع 30 ستمبر 2023 11:06pm

سپر اسٹار پربھاس اور بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی اگلی فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے اور بہت حد تک ممکن ہے کہ دونوں فلم باکس آفس پر ٹکراؤ ہو۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سالار 22 دسمبر 2023 کو بڑے پردے پر آئے گی اور یہ فلم دنیا بھر کے باکس آفس پر شاہ رخ خان کی ڈنکی سے ٹکرائے گی۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کرسمس کی وجہ سے دنیا بھر میں چھٹیوں کے دورانیے کا فائدہ اٹھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

تاہم دو بڑی فلموں کے ٹکرو ے دیگر فلموں کے پروڈیسرز کو پریشان کردیا ہے نامور فلمساز کرن جوہر نے شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ اور پرابھاس کی ’سالار‘ کی ریلیز کے مدنظر اپنی فلم یودھا کی ریلیز ملتوی کردی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سدھارتھ ملہوترا کی فلم کیلئے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن ’ڈنکی‘ اور ’سالار‘ میں ٹکراؤ سامنے آنے پر اب فلم کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

سالار کو انیل تھڈانی کی اے اے فلمز ڈسٹربیوٹ کرے گی، جو فلم اینیمل کے ڈسٹری بیوٹر بھی ہیں، جس میں رنبیر کپور اداکاری کررہے ہیں یہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے سینئر حکام نے فلم اینیمل کے پروڈیوسر سے رابطہ کیا۔ ریڈ چلیز کے عہدیداروں نے اینیمل کے پروڈیوسر سے درخواست کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسی صورت حال پیدا نہ ہو جہاں نمائش کنندگان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ۔

خیال رہے کہ سالار کو کےجی ایف کے ڈائریکٹر پرشانتھ نیل نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ کے جی ایف یونیورس کا ایک حصہ ہے۔

دوسری طرف، ڈنکی کی ہدایت کاری راج کمار ہیرانی کر رہے ہیں اور تاپسی کے ساتھ ایس آر کے ہیں۔

Dunki

Salaar