Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردیوں سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، یکم اکتوبر سے اطلاق ہوگا
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2023 11:05pm
ایل پی جی  کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 86 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ فوٹو ــ فائل
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 86 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ فوٹو ــ فائل

حکومت نے سردیوں کی آمد سے قبل ایل پی جی مزید مہنگی کردی، یکم اکتوبر سے فی کلو قیمت میں 20.86 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق یکم اکتوبر سے فی کلو قیمت میں 20 روپے 86 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 246.15 روپے اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 3079 روپے ہوگئی۔

ستمبر میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2833 روپے مقرر تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔

قیمت بڑھنے کے بعد کمرشل سلنڈر کی قیمت 10902روپے سے بڑھ کر11849 کلو مقرر کر دی گئی۔

OGRA

economic crisis

LPG

petroleum prices

LPG Prices