Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

راولپنڈی : مزاحمت کے باوجود 2 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیرات مسمار

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آر ڈی اے
شائع 30 ستمبر 2023 09:19pm
راولپنڈی میں چکری روڈ پرمزاحمت  کے باوجود  2 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔ فائل فوٹو
راولپنڈی میں چکری روڈ پرمزاحمت کے باوجود 2 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔ فائل فوٹو

راولپنڈی میں چکری روڈ پر آر ڈی اے نے پولیس کے ہمراہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کیا اور دو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیرات گِرا دیں۔

آپریشن کے دوران غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر سیل کرکے مین گیٹس اور ڈیوائڈر مسمار کر دیئے گئے۔

سوسائٹیز کے عملے کی جانب سے آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے پر پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی مزاحمت کے باوجود راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) اور پولیس نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن جاری رکھا۔

واضح رہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن عوامی شکایات پر شروع کیا گیا ہے۔

ڈی جی آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے۔

rawalpindi

Punjab police

Housing societies