Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی
شائع 30 ستمبر 2023 08:19pm

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب اس جوڑے کو حال ہی میں ممبئی کے ایک میٹرنٹی ہوم میں دیکھا گیا۔

ہندوستان ٹائمزکی رپورٹ مطابق انوشکا شرما کو حال ہی میں میٹرنٹی ہوم کلینک کے باہر دیکھا گیا، جہاں فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی، جس پر اداکارہ نے انہیں منع کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے فوٹوگرافرز سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی اپنے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کا باضابطہ اعلان کریں گی، اس لیے ان کی تصاویر شائع نہ کی جائیں۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ اداکارہ ان دنوں کسی بھی سفر سے گزیز کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ خبر سامنے آتے ہی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو ننھے مہمان کی جلد آمد پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی جس کے بعد جنوری 2021 میں ان کے ہاں بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔

virat kohli

Anushka Sharma