Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی ایئرپورٹ پر چوہوں نے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دیے، امیگریشن سسٹم بند

چوہوں نے ایف آئی اے امیگریشن سسٹم کو بھی نہیں بخشا
شائع 30 ستمبر 2023 07:27pm

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوہوں نے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دیے، جس کے باعث امیگریشن سسٹم بند ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق چوہوں نے ایف آئی اے امیگریشن سسٹم کو بھی نہیں بخشا، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوہوں نے یلغار کررکھی ہے، چوہوں نے ایف آئی اے امیگریشن سسٹم کی تاروں کو کتر ڈالا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہوں کے کیبل کترنے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن سسٹم کئی گھنٹے بند رہا۔

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق گزشتہ رات 5 پروازوں کی ایمیگریشن مینوئل طریقے سے کی گئی، فی الحال اپنی انٹرنیٹ ڈیوائسز کے ذریعے ایمیگریشن سسٹم چلا رہے ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود انٹرنیٹ کیبل کی مرمت نہیں ہوئی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود انٹرنیٹ کیبل سے فالٹ دور نہ کیا جاسکا، ایف آئی اے کو مسافروں کی امیگریشن میں پریشانی کا سامنا ہے، ایف آئی اے نے سی اے اے سے فوری طور پر کیبل فالٹ دور کرنے کی درخواست کردی۔

مزید پڑھیں

چوہوں کی بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے امریکی شہر میں چوہا زار تعینات

ہوائی جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

ملک کے ائر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیوں رکی، وجہ سامنے آگئی

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کیبل فالٹ کے باعث امیگریشن میں تاخیر ہوئی اور متعدد پروازیں دیر سے روانہ ہوئیں، کسی بھی ای سی ایل یا اسٹاپ لسٹ والے مسافر کو چھوڑا نہیں گیا، کیبل فوری بحال نہیں ہوئے تو انٹرنیٹ ڈیوائس کے ذریعے امیگریشن سسٹم چلانا مشکل ہو جائے گا، انٹرنیٹ ڈیوائسز زیادہ دیر تک امیگریشن سسٹم کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتی۔

دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ کے منیجر عرفان خان نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر انٹرنیٹ کیبل چوہوں نے نہیں کاٹے، کیبل فالٹ دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کل رات 2 بجے انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ آیا، فالٹ دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہےِ، کیبل فالٹ کہاں آیا ہے، سی اے اے کی ٹیمیں جانچ کر رہی ہیں۔

FIA

karachi

karachi airport

Jinnah International Airport

Rats

Rats cut internet cables

immigration system