Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

سعودی عرب کے اپارٹمنٹس میں آگ بھڑک اٹھی

آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
شائع 30 ستمبر 2023 06:44pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

سعودی دارالحکومت ریاض کے العلیاء روڈ پر واقع کثیر المنزلہ ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدی کے بعد ہوٹل کی عمارت میں موجود لوگوں کو نکالا گیا۔

سعودی ریسکیو ادارے دفاع المدنی کی متعدد گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔

خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں جبکہ ابھی کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے کولنگ کا عمل مکمل ہونے پر تفتیش کی جائے گی۔

Saudi Arabia

fire

rescue operation