Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مونس الہٰی طلبی کے سمن جان بوجھ کر وصول نہیں کررہے، ایف آئی اے
شائع 30 ستمبر 2023 05:23pm
مونس الہٰی فوٹو۔۔۔۔ فائل
مونس الہٰی فوٹو۔۔۔۔ فائل

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسپیشل سینٹرل عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کہا کہ مونس الہٰی کے طلبی کے سمن بیرون ملک ارسال کیے گئے، مونس الہٰی طلبی کے سمن جان بوجھ کر وصول نہیں کررہے۔

ایف آئی اے نے استدعا کی کہ عدالت مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری کرے۔

مزید پڑھیں

مونس الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں وزرات خارجہ کی رپورٹ عدالت میں پیش

نیب رپورٹ میں مونس الٰہی کیخلاف کروڑوں روپے کی کرپشن، کک بیکس کے الزامات

منی لانڈرنگ کیس: عدالت کا وزارت خارجہ کے ذریعے مونس الٰہی کو نوٹس بھیجنے کا حکم

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

FIA

money laundering

Monis Elahi

special central court lahore

money laundring case

Money Laundering Scandal