Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ہاتھوں کی خشک جلد سے پریشان خواتین چٹکی بجاتے حل پائیں

مہنگی کریموں کے بجائے آسان ٹوٹکے بھی آپ کے مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں
شائع 02 اکتوبر 2023 03:00pm
تصویر: فائل فوٹؤ
تصویر: فائل فوٹؤ
فوٹو فائل
فوٹو فائل

خشک موسم میں ہاتھوں کا خشک ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں، لیکن اس صورتحال کو نظر انداز کرنا ہاتھوں کی جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

امورِ خانہ داری چونکہ خواتین ہی کی زمہ داری ہے، اور اس دوران خواتین متعدد بار اپنے ہاتھوں کو دھوتی ہیں۔

ہاتھوں کو بار بار دھونا ایک طرح سے ہاتھوں کی جلد کی نمی کو ختم کرکے جلد کو خشک کردیتا ہے۔

خشک ہاتھوں کو نرم اور ہموار بنانے کیلئے خواتین ان تجاویز پر عمل کرسکتی ہیں۔

ہینڈ کریمز

خواتین اُن ’ہینڈ کریمز‘ کا استعمال کریں جن میں پیرافین موجود ہو، یہ مادہ جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ہاتھوں کو ہمیشہ جوان رکھنا چاہتے ہیں تو ان طریقوں پر عمل کریں

خواتین کو ورزش سے پہلے کن باتوں کا لازمی خیال رکھنا چاہئیے

کیا آپ چہرے کی ناہموار جلد سے پریشان ہیں؟

خواتین کوئی بھی موئسچرائز خریدتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ کریم کے اجزا میں یہ مادہ لازمی موجود ہو۔

آسان گھریلو ٹوٹکا

اکثرخواتین مہنگی کریموں کوخریدنے سے قاصر ہوتی ہیں، تو وہ اس ٹوٹکے کو استعمال کرتے ہوئے بھی خشک ہاتھوں کو نرم اور ملائم بنا سکتی ہیں۔

اس کیلئے ایک پیالے میں 2 کھانے کے چمچ دہی، 1 چائے کا چمچ دلیہ، 1 چائے کا چمچ بادام کا تیل اور1 چائے کا چمچ شہد مکس کریں۔

اس جادوئی آمیزے کو اپنے ہاتھوں پر 15 سے 20 منٹ کیلئے لگائیں اور گرم پانی سے دھو لیں۔

اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اپنے ہاتھوں کو جتنا ممکن ہو صاف رکھیں۔

Women

Beauty Tips

kitchen

skin and beauty

Dry hands