Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے چڑیا گھر میں بین الاقوامی طرز کا فش ایکوریم، 25 ممالک کی نایاب مچھلیاں

کراچی کے تمام تفریحی مقامات کو بین الاقوامی طرز کا بنائیں گے، میئر کراچی
شائع 30 ستمبر 2023 04:46pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / مرتضیٰ وہاب
فوٹو ــ ٹوئٹر / مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے چڑیا گھر میں بین الاقوامی طرز کے فش ایکوریم کا افتتاح کر دیا۔ مرتضٰی وہاب کہتے ہیں کہ یہ ایکوریم کافی عرصے سے بند تھا جسے دوبارہ فعال کیا گیا ہے۔

فش ایکوریم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی بولے کراچی کو تفریحی مقامات کو بہتر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ پیپلزپارٹی شہر کی خدمت کرنا چاہتی ہے، سفاری پارک میں ایک اور اچھا کام ہونے جا رہا ہے۔ کراچی کے تمام تفریحی مقامات کو بین الاقوامی طرز کا بنائیں گے۔

اس موقع بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر اقبال نواز کا کہنا تھا کہ اس ایکوریم میں 25 ممالک کی نایاب مچھلیاں موجود ہیں۔ ایکوریم کا ٹکٹ پچاس روپے رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی: شارع فیصل پر مٹرگشت کرنیوالے شیر کی مالک سے ملاقات

جہلم : سرکس کے بندر بے قابو، گھروں میں داخل ہوگئے

لاہور: انسدادِ تشدد جانوراں ایکٹ 1890 کے تحت پہلی ایف آئی آر درج

فش ایکوریم کی افتتاحی تقریب میں مختلف اسکولوں کی طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سمیت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران بھی موجود تھے ۔

CAMERAMEN ATIQUE

Karachi Zoo

mayor karachi

Safari Park

Lahore Zoo