Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج

سینیٹر افنان اللہ نے شیرافضل مروت کیخلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دی تھی
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2023 06:31pm
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

نجی ٹی وی پروگرام میں حملے کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے شیرافضل مروت کیخلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دی تھی، جس پر دفعہ 506 ، 352 کے تحت شیر افضل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شیر افضل مروت کیخلاف درج ایف آئی آر سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر سامنے آگئی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مجھے بطور مہمان بلایا، پروگرام کے دوران پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت مجھ پر حملہ کیا، شیر افضل مروت نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا کہ متن واقع کی ویڈیو اور ثبوت موجود ہیں، شیر افضل مروت نے مجھ پر حملہ کرنے سے متعلق ٹویٹ بھی کیا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر کو معروف صحافی جاوید چوہدری کے پروگرام ’کل تک‘ میں شریک پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے لیگی سینیٹر کو تھپڑ رسید کیا جس کے بعد جوابی کارروائی میں افنان اللہ نے شیر افضل مروت کو دھکا دے کر زمین پر گرانے کے بعد لاتیں رسید کیں۔

پروگرام کے معاون عملے کی مداخلت کے بعد بمشکل انہیں چھڑوایا گیا۔

بعد ازاں اے آروائے کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں اینکر پرسن وسیم بادامی سے ٹیلیفونگ گفتگو میں شیرافضل مروت نے تسلیم کیا کہ انہوں نےافنان اللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں (افنان اللہ) نے عمران خان کو گالی دی جیسے کہ ان کے والد دیا کرتے تھے لیکن انہیں علم نہں تھا کہ میں عمران خان کا وکیل ہونے کے ساتھ ان کا مرید بھی ہوں لہذا گالی کا جواب دیا جس انداز میں پٹھان دیتے ہیں۔

Sher Afzal Marwat

Senator Afnan Ullah