Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فریج سے بجلی کا بل 15 فیصد تک کم کرنے کا طریقہ

فریج کو مؤثر طریقے سے چلانے سے بجلی کے بل کو کم کیا جا سکتا ہے
شائع 02 اکتوبر 2023 06:00pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

بجلی کے بل پہلے بھی آتے تھے لیکن آج کل یہی بل لوگوں کے ڈپریشن میں اضافہ کرتے جارہے ہیں، یہی نہیں بلکہ حال ہی میں ایک شخص نے زیادہ بل آنے کی وجہ سے خودکشی بھی کی۔

بجلی کا بل کس طرح کم آئے اس مقصد کے لئے لوگ مختلف طریقے اپناتے ہیں، کچھ افراد پیک ٹائم میں اپنے بجلی کی مصنوعات کو بند کر دیتے ہیں، جبکہ کچھ سولر ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہیں۔

گھر میں کئی الیکٹریکل مصنوعات ایسی ہیں جو بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کا باعث بنتی ہیں، جن میں استری، پانی کی موٹر، اے سی اور فریج شامل ہیں۔

گھر میں موجود فریج بھی بجلی کے بل میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔ ریفریجریٹر ایک ایسا گھریلوسامان ہے، جس کا بجلی کے بل میں تقریباً 15 فیصد حصہ ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں اسے مؤثر طریقے سے چلانے سے بجلی کے بل کو کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

کس طرح ریفریجریٹر بجلی کے بل میں کمی کر سکتا ہے

ویسے توآج کل لوگ انورٹر ریفریجریٹر بھی استعمال کر رہے ہیں، لیکن اگر اپ کے پاس نارمل ریفریجریٹر ہے تو بھی آپ اسے چلاتے وقت کچھ چیزوں کو ذہن میں رکھ کر فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ریفریجریٹر کو کبھی بھی ٹھسا ٹھس نہ بھریں، اس سے ٹھنڈی ہوا کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ جگہ ہونے سے ریفریجریٹر کی ٹھنڈک کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

ریفریجریٹر کے اندر اور باہر کی اچھی طرح صفائی کریں۔ کیونکہ اگر کوائل یا ایئر انٹیک گرل جام ہو جائے تو موٹر کا کام متاثر ہو جاتا ہے اور بجلی کا بل زیادہ آسکتا ہے۔

ضرورت کے بغیر ریفریجریٹر نہ کھولیں، کیونکہ جب بھی آپ دروازہ کھولیں گے، تو کچھ گرم ہوا اندر جائے گی اور ریفریجریٹر کی کارکردگی کم ہو جائے گی۔ ایسے میں اسے کھولنے سے پہلے یہ طے کر لیں کہ آپ ریفریجریٹر میں کیا رکھنا چاہتے ہیں۔

زیادہ سے زیادہ ٹھنڈک اور بجلی کی بچت کے لئے درجہ حرارت کو درمیانے درجے پر سیٹ کریں۔ کولنگ کو ہائی پر رکھنے کے نتیجے میں بجلی زیادہ خرچ ہوگی۔

مزید پڑھیں:

خبردار!۔۔ان چیزوں کو فریج سے دور رکھیں۔

پھل اور سبزیاں فریج میں رکھنے کے بعد بھی خراب کیوں ہوجاتی ہیں؟

ایئر کنڈیشنر کے وہ متبادل جو بجلی کا بل کم کر سکتے ہیں

ریفریجریٹر کو وقتاً فوقتاً ڈیفروسٹ کرتے رہیں تاکہ زیادہ برف کی وجہ سے ٹھنڈک متاثر نہ ہو۔

فریج میں رکھی کسی بھی مائع چیز کو ہمیشہ ڈھانپ کر رکھیں۔ کیونکہ مائع سے خارج ہونے والی نمی کنڈینسر کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے۔

یہ بھی چیک کرتے رہیں کہ فریج میں کوئی خرابی تو نہیں ہے۔ خرابی پیدا ہونے پر کسی پیشہ ور سے رابطہ کریں۔

Women

lifestyle

Relief on Electricity Bills

Refrigerator

appliences