Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوئی ناردرن نے 178 گیس کنکشن منقطع کردیے، بھاری جرمانہ عائد

گیس چوروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے
شائع 30 ستمبر 2023 01:38pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سوئی ناردرن گیس چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید 178 گیس کنکشنز منقطع کر دیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور، مردان میں گیس کے غیرقانونی استعمال پر75 کنکشن منقطع کیے، راولپنڈی، اسلام آباد میں21 کنکشن منقطع کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق سیالکوٹ، سرگودھا، گجرات میں 16، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد میں 33، لاہور، ساہیوال میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی میں17 کنکشن منقطع کیے ہیں۔

سوئی ناردرن گیس کا کہنا ہے کہ بہاولپور، ملتان 16 گیس کنکشن منقطع کردیے گئے اور54 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

punjab

Sui Southern Gas Company