Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیشن جج کے قتل میں ملوث خطرناک افغان ڈکیت گروہ گرفتار

گرفتار ڈکیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث تھے
شائع 30 ستمبر 2023 01:11pm

پولیس انوسٹیگیشن برانچ نے خطرناک افغان نژاد گروہ کے تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلئے، یہ گروہ راولپنڈی میں ایک سیشن جج کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

اسلام آباد پولیس انوسٹی گیشن برانچ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک افغان نژاد گروہ کے تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلئے، جب کہ آپریشن کے دوران ایک ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پکڑا گیا گروہ راولپنڈی میں ایک سیشن جج کے قتل میں بھی ملوث تھا، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث ہے۔

ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ گروہ راولپنڈی میں سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات میں بھی مطلوب تھا، کارروائی کے دوران ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا تھا، جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

robbers

ARRESTED TERRORIST