Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت نیا ٹیکس نہیں لگائے گی، پاکستان نے آئی ایم ایف کو واضح کردیا

آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط پر مذاکرات اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان
شائع 30 ستمبر 2023 12:56pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں حکومت نے نیا ٹیکس عائد نہ کرنے کے حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو واضح کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹینڈ بائے اگریمنٹ (ایس بی اے) کی دوسری قسط کے معاملے پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو واضح کیا کہ نگراں حکومت نیا ٹیکس نہیں لگائے گی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کوئی نیا ٹیکس عائد کیے بغیر ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مالیاتی ادارے کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا جب کہ آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط پر مذاکرات اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے پلان سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا، رواں مالی سال جولائی تا ستمبر محصولات کا ڈیٹا آئندہ ہفتے پیش کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ہدف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا ہے۔

IMF

IMF programme

IMF PAKISTAN

PAKISTAN IMF AGREEMENT