Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’شکر ہے ایک دن کیلئے نیک ہوگئی‘، سوشل میڈیا صارفین کی ربیکا خان پر کڑی تنقید

ٹک ٹاک پرربیکا خان کے 80 لاکھ جبکہ انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2023 03:45pm
تصویر: ربیکا خان/انسٹاگرام
تصویر: ربیکا خان/انسٹاگرام

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرربیکا خان ہمیشہ ہی سے تنقید کی زد میں رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر ربیکا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ربیکا خان کو اکثر ایک پرتعیش انداز میں سالگرہ منانے اور ساتھی ٹک ٹاکرز کی شادی کی تقریبات میں بھاری بھرکم ملبوسات کے سبب تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

گزشتہ روز ربیکا خان نے 12 ربیع الاول کے موقع پراپنی خوبصورت آواز میں ایک نعت پڑھی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کی۔

پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ربیکا خان کو ’ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا رحمتوں کی چلی‘ نعت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ربیکا خان کو دوپٹہ اوڑھنے کے اس طریقے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:

ربیکا خان کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شاہ رخ کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

2023 میں عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کرنے والی شوبز شخصیات

یوں معلوم ہوتا ہے کہ صارفین کو ربیکا کا اس انداز میں نعتیہ کلام پڑھنا مناسب نہیں لگا، ان کی اس پوسٹ کی گئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے یہ ردعمل دیا۔

ایک صارف نے ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’معزرت لیکن نعت سے زیادہ گانے کی ایکٹنگ کر رہی‘۔

ایک صارف نے ان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’حجاب میں ویڈیو بناتی تو زیادہ پیاری لگتی‘۔

ایک اور صارف نے ربیکا خان کے اس انداز میں نعت پڑھنے کے انداز پرشدید تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ بالوں کی چوٹی آگے نہ کرتی تو کیا چلا جاتا‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’شکر ہے کہ ایک دن کیلئے نیک ہوگئی‘۔

مشہور کامیڈی اداکار کاشف خان کی صاحبزادی ربیکا خان نہ صرف ٹک ٹاکر بلکہ پاکستان کی جانی مانی سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔

ٹک ٹاک پر تقریباً ان کے 80 لاکھ جبکہ انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہیں۔

Instagram

TikTok

social media

lifestyle

شخصیات

Criticism