Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاور مانیکا کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست بغیر کارروائی کے ملتوی

جج نعیم شوکت کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی
شائع 30 ستمبر 2023 12:29pm
بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا۔ فوٹو — فائل
بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا۔ فوٹو — فائل

بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے جسمانی ریمانڈ کے 8 روزہ خلاف درخواست بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

اوکاڑہ کی مقامی عدالت کے جج نعیم شوکت کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی اور درخواست 2 اکتوبر کودوبارہ سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ خاور مانیکا نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، وہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کی حراست میں ہیں۔

قبل ازیں، اوکاڑہ کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ قبرستان کی جگہ شادی ہال بنانے کی خبر بے بنیاد ہے، تاہم دکانیں ہماری ہیں۔

خاور مانیکا کو ناجائز تعمیرات کے الزام میں لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں۔

Okara

anti corruption punjab

Khawar maneka