Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ عامر کا یہ اسٹائلش انداز سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا

اداکارہ کی وائرل تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2023 03:47pm
تصویر: ہانیہ عامر/انسٹاگرام
تصویر: ہانیہ عامر/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ہمیشہ ہی سے اپنے فیشن اسٹائل کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

’ڈمپل گرل‘ نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرساڑھی میں ملبوس دلکش تصاویر شئیر کی ہیں، ان کے لباس کا یہ روایتی انداز سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے مشہور ڈیزائنر فہد حسین کی تیار کردہ حسین ساڑھی زیب تن کی ہے، ملٹی کلر لان کی اس فلورل ساڑھی پر گہرے رنگ کے پھولوں کے پرنٹ تھے، جو ان کے لباس کی خاصیت تھی۔

ساڑھی کے بلاؤز میں منفرد اور مختلف پرنٹ نے ان کی اس ساڑھی کوچار چاند لگادیے، ان کی یہ ساڑھی ہر طرح سے اسٹائلش عنصر کی عکاسی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

2023 میں عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کرنے والی شوبز شخصیات

یشما گل کی بولڈ ویڈیو نے ہانیہ کو بھی ’استغفار‘ پڑھنے پر مجبور کردیا

فیکٹ چیک: پاکستانی یوٹیوبرز کوورلڈ کپ کیلئے بھارتی ویزے جاری نہیں کیے گئے

اداکارہ کی اس ورسٹائل ساڑھی کی افزائش میں چاندی کے جھمکوں نے مزید اضافہ کیا، چہرے پر موجود کھلکھلاتی مسکراہٹ نے صارفین کو ان تبصروں پر مجبور کردیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہانیہ ساڑھی میں اچھی نہیں لگ رہی ہیں، بلکہ ساڑھی ہانیہ پر اچھی لگ رہی!‘

ایک صارف اداکارہ کے اس لباس پر دل ہار بیٹھیں۔

اداکارہ کی حسین اور اسٹائلش ساڑھی میں ملبوس تصاویرصارفین کو بہت پسند آئیں۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بڑی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے کئی ہٹ ڈرامہ سیریلز اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

Instagram

Hania Aamir

Pakistani Actress

fashion

lifestyle

Saree