Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مظفرآباد: مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف دھرنا، آزادی چوک میدان جنگ بن گیا

بڑی تعداد میں پولیس آزادی چوک میں جمع، مظاہرین کی گرفتاریاں شروع
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2023 12:08pm
مظاہرین آزادی چوک پر جمع ہیں۔ فوٹو:سوشل میڈیا
مظاہرین آزادی چوک پر جمع ہیں۔ فوٹو:سوشل میڈیا

آزادی چوک پر پولیس کی بھاری تعداد نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا دھرنا کیمپ اکھاڑدیا، اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

مظفرآباد میں ریاستی رٹ بحال کرنے کیلیے پولیس اورانتظامیہ حرکت میں آگئی ہے، اور مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف دیئے گئے دھرنے کو منتشر کرنے کے لئے بڑی تعداد میں پولیس آزادی چوک میں جمع ہوگئی۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کال پر مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو پھاڑ کر اور کشتیاں بنا کر دریائے نیلم میں بہا دیا، اور آزادی چوک پر دھرنا دے دیا، تاہم پولیس نے دھرنا کیمپ کو اکھاڑ دیا، اور عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں، جب کہ قائدین کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے آزادی چوک سے رکن عوامی ایکشن کمیٹی فیصل جمیل کاشمیری کو 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس ایکشن کے بعد آزادی چوک میدان جنگ بن گیا اور مظاہرین مشتعل ہوگئے، جب کہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج آنسو گیس شیلنگ کی گئی۔

دوسری جانب پولیس ایکشن کی خبر ملتے ہی آپریشن کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر اپر اڈا شہید چوک میں عوام جمع ہونا شروع ہوگئے، اور تاجروں نے احتجاجا! مارکیٹیں اور دکانیں بند کردیں۔

مظاہرین آزادی چوک پر جمع ہورہے ہیں۔ فوٹو:ایکس(ٹویٹر)
مظاہرین آزادی چوک پر جمع ہورہے ہیں۔ فوٹو:ایکس(ٹویٹر)

شہر کے چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، اور مظاہرین کو سڑکوں پر آنے سے روکنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے، جب کہ دارالحکومت مظفرآباد میں مظاہرین اور پولیس میں تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

مظاہرین نے دریابرد کرنے کیلئے بلوں کی کشتیاں تیار کرلیں
مظاہرین نے دریابرد کرنے کیلئے بلوں کی کشتیاں تیار کرلیں

Muzaffarabad

electricity bills

Relief on Electricity Bills