Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی وزیر دفاع کی تنخواہ 1 ڈالر کرنے کی ترمیم ایوان سے منظور

لائیڈ آسٹن اس وقت سالانہ 2 لاکھ 21 ہزار ڈالر سے زیادہ کماتے ہیں، امریکی میڈیا
شائع 30 ستمبر 2023 09:40am
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن۔ فوٹو — اے ایف پی/ فائل
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن۔ فوٹو — اے ایف پی/ فائل

امریکی ایوان نمائندگان نے سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن کی تنخواہ ایک ڈالر کرنے کی ترمیم منظور کرلی۔

واشنگٹن میں ایوان نمائندگان نے دفاعی اخراجات کا بل منظور کرلیا جس کے حق میں 218 اور مخالفت میں 110 ووٹ آئے، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی تنخواہ ایک ڈالر کرنے کی ترمیم بھی منظور شدہ بل میں شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لائیڈ آسٹن اس وقت سالانہ 2 لاکھ 21 ہزار ڈالر سے زیادہ کماتے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایوان نمائندگان کے بل اور آسٹن کی تنخواہ میں مجوزہ کٹوتی کا سینیٹ میں پاس ہونے کا کوئی امکان نہیں جب کہ پینٹاگون کو بھی اس پر کوئی تشویش نہیں ہے۔

ترمیم پیش کرنے والی ریپبلیکن رکن مارجری گرین نے فوجی بھرتیوں اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے معاملے پر آسٹن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ریپبلیکن رکن مارجری گرین کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع ہماری فوج کو تباہ کر رہے ہیں، لہٰذا ان کے لیے ایک ڈالر کی تنخواہ بھی زیادہ ہے۔

United States

Washington DC

Lloyd Austin

Secretary of Defence