Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کچن میں پائی جانے والی یہ معمولی چیز ہر انفیکشن کا علاج

اس میں مینگنیز، اومیگا 3 ان سیچوریٹڈ فیٹس، فائبر اور وٹامنز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے
شائع 30 ستمبر 2023 09:39am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ گرم مصالحہ کھانوں میں نہ صرف ذائقہ لاتا ہے بلکہ کھانوں کو ایک منفرد خوشبو بھی دیتا ہے۔

انہی گرم مصالحوں میں ایک اہم ترین مصالحہ ’لونگ‘ ہے جو ایک منفرد ذائقے کی بنا ہر جانا جاتا ہے۔

خشک پھول کی یہ کلی انڈونیشیا میں پائی جاتی ہے، ایک قدیم زمانے سے یہ مختلف کھانوں میں استعمال کی جاتی رہی ہے۔

نہ صرف کھانوں بلکہ اپنی طبی خصوصیات کی وجہ سے یہ متعدد بیماریوں کے علاج کیلئے بھی استعمال کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

’کالا سونا‘ جو آپ کو صحت کی دولت سے مالامال کرسکتا ہے

عام سی دارچینی کے انتہائی خاص فوائد

کچن میں موجود ایک عام چیز جو آپ کیلئے امرت ثابت ہوسکتی ہے

اس میں مینگنیز، اومیگا 3 ان سیچوریٹڈ فیٹس، فائبر اور وٹامنز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

لونگ کھانوں کو ذائقہ دینے کے علاوہ انسانی صحت کو یہ بیش بہا فوائد فراہم کرتی ہے۔

اینٹی سوزش خصوصیات

لونگ میں ایک طاقتور اینٹی سوزش مرکب ’یوجینول(Eugenol)‘ پایا جاتا ہے، جو جسم میں سوزش جیسے ’گٹھیا‘ کودور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

لونگ میں ایک خاص قسم کا عرق پایا جاتا ہے، جو منہ اور گلے کی سوزش کو بھی دور کرتا ہے۔

درد کو دور کرنا

لونگ کی درد دور کرنے والی خاصیت اس میں موجود یوجینول نامی مرکب کی وجہ سے ہے۔ لونگ ایک قدرتی دوا ہے جو دانتوں کے درد، پٹھوں میں درد اور سر درد کا علاج کرنے میں مدد کرتی ہے۔

اس کی اینٹی سوزش خصوصیات، پروسٹاگلینڈین(prostaglandins) اور سائٹوکینز(cytokines) جیسے سوزش والے مرکبات کی پیداوار کو روکتی ہیں، جو جسم میں درد کی وجہ بنتے ہیں۔

اینٹی مائکروبیل خصوصیات

لونگ میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو جسم میں موجود انفیکشن کا ایک بہترین علاج ہیں۔

لونگ کا تیل منہ، گلے، کان اور جلد میں بیکٹیریا اور پھپھوندی کو مارنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

نظامِ ہاضمہ میں بہتری

لونگ ہاضمے اور معدے کی خرابی، بدہضمی سے نجات اور سوزش کو کم کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔

لونگ کے تیل میں متعدد مرکبات معدے کے السر کو روکنے میں مدد کرتے ہیں، لونگ میں پائی جانے والی اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہاضمے کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔

اینٹی ایجنگ فوائد

لونگ میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز سے لڑتے ہوئے عمر بڑھنے کے عمل کو کم کرتے ہیں۔

یہ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو آکسیڈیٹو تناؤ(اسٹریس) سے بچاتے ہیں اورچہرے پر باریک لکیروں اور جھریوں کو کم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

قوتِ مدافعت میں اضافہ

لونگ قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس کےعرق میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کی زیادہ مقدار نہ صرف مدافعتی نظام کو بڑھاتی ہے بلکہ نقصان دہ جراثیم سے بھی بچاتی ہیں۔

لونگ میں بائکورن(Bicornin) اور بیفلورین(biflorin) وہ فعال اور قدرتی کیمیکلز ہیں، جو جسم میں انفیکشن اور بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

صحت

Benefits

healthy lifestyle

Cloves