Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے کمنٹیٹرز پینل کا اعلان کردیا، 2 پاکستانی بھی شامل

ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا
شائع 29 ستمبر 2023 10:58pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کمنٹیٹرز کے پینل کا اعلان کر دیا، جس میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ اگلے ماہ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔

آئی سی سی نے ورلڈکپ کے لیے کمنٹیٹرز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں 2 پاکستانی کمنٹیٹرز بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ پینل میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ، انگلینڈ کے اوئن مورگن ، ناصر حسین، آسٹریلیا کے شین واٹسن، ایرون فنچ، میتھیو ہیڈن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لیزا سٹھالکر، پاکستان کے رمیز راجہ اور وقار یونس، بھارت کے روی شاستری ، سنیل گواسکر ، ہرشا بھوگلے، سنجے منجریکر ، دنیش کارتھک ، این اسمتھ اور این بشپ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں شان پولاک، مائیکل ایتھر ٹن، انجم چوپڑا، سائمن ڈول، مپومیلیلو مبانگوا ، ڈرک نینیز، سیموئیل بدری، اطہر علی خان، رسل آرنلڈ بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

پاکستان، بھارت میدان میں حریف ہیں دشمن نہیں، ذکاء اشرف کا نیا بیان

ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان 345 رنز کا دفاع نہ کرسکا، نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب

پہلے ہی میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی دینے میں بھارت کی شرمناک ناکامی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے دوران کیس نائیڈو، مارک نکولز ، نٹالی گرمانوس، مارک ہوورڈ اور این وارڈ بھی ورلڈکپ میں کمنٹری باکس کا حصہ ہوں گے۔

cricket

ICC

commentary panel

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Commentators panel