Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف بی آر نے سمتبر کیلئے مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرلیا

ستمبر میں ہونے والی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے تجاوز کرجائیں گی، ذرائع
شائع 29 ستمبر 2023 09:27pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سمتبر کے لیے مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ستمبر میں ہونے والی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے تجاوز کرجائیں گی۔

مزید پڑھیں

ٹیکس اصلاحات کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم

ایف بی آر نے ہدف سے 20 ارب روپے زائد ٹیکس حاصل کرلیا

گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر نظام کی استعداد بڑھا دی گئی

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایف بی آرکی ٹیکس وصولیاں 2002 ارب سے تجاوز کرگئیں، 2002 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں پہلی سہ ماہی کے لیے مقررکردہ ہدف سے زیادہ ہیں۔

اگست 2023 میں بھی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے زائد رہی تھیں، اگست میں 649 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 669 ارب کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 1207 ارب روپےکا ٹیکس جمع ہوا تھا۔

اسلام آباد

FBR

tax

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Tax collected