Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں گھریلو ناچاقی پر بیٹے کے ہاتھوں ماں اور 2 بہنیں قتل

واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا، پولیس
شائع 29 ستمبر 2023 06:18pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مردان کی افسر کالونی میں گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مردان کی افسر کالونی میں پیش آیا، جہاں ملزم جواد نے گھریلو ناچاقی پر اپنے گھر کے اندر فائرنگ کرکے سگی ماں اور 2 بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنے والدین کا اکلوتا شادی شدہ بیٹا ہے جو ماں اور بہنوں سے جیب خرچ کے لیے اکثر لڑتا جھگڑتا رہتا تھا۔

پولیس نے مقتولہ کی تیسری بیٹی مسماۃ امبرین کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھیں

مردان: ساس نے ساتھ خریداری کرنے والی بہو کو قتل کردیا

مسلح شخص کی پڑوسی کے گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں اور 3 جوان بیٹے قتل

مردان میں نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ، 3 خواتین زخمی

پولیس کے مطابق ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

firing

Mardan

son killed mother and sisters